-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

رمضان المبارک کا آغاز،24گھنٹوں کے دوران50سے زائد زخمی
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)مینگورہ شہراور گردونواح میں شدید گرمی اور روزے نے روزہ داروں کو چڑچڑا بنا دیا،فائرنگ ،لاٹھیوں اوردیگر تیز دار اشیاء چل گئے ،ایکسڈنٹ اورجھگڑوں سے پچاس کے قریب افراد زخمی ،ہسپتال منتقل ،بہت سوں پولیس اسٹیشن میں بند۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مینگورہ شہر اور گردونواح میں شدید گرمی اور روزے نے شہریوں کو چڑچڑا بنادیا معمولی معمولی باتوں پر جنگ وجدل اور جھگڑوں اور ایکسڈنٹ سے پچاس افراد زخمی ہوکرہسپتال پہنچ گئے ہسپتال زرائع کے مطابق30افراد معمولی باتوں پر لڑ جھگڑنے سے اور 20کے قریب افراد مختلف حادثات کا شکار ہوکرہسپتال پہنچ گئے ادھر مینگورہ شہر اور گردونواح میں جھگڑوں میں ملوث کئی افراد نے حوالات کی سیر بھی کی۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail