سوات ، گو گدرہ میں دو گا ڑیو ں میں خو فنا ک تصاد 5افراد جا ں بحق ، پا نچ زخمی
سوات( بیور و رپورٹ) مینگورہ شہرکے نواحی علاقہ گوگدرہ میں لینڈکروزر جیپ اور سوزوکی پک اپ میں تصادم ،پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ ر زخمی ،زخمیوں میں تین کمسن بھائی بھی شامل ہیں ،دو کی حالت تشویشناک ۔ دو افراد انوارلحق ولد خیر محمد اور عبد الصمد ولدمنجور موقع پرجبکہ فیروز ولد نامعلوم سکنہ تین دوڈاگ ،مسفی جب خان ولد عجب خان جو کہ سوزوکی کا ڈرائیور ہے اورشاہ حسین ولددلبر سکنہ تین دوڈاگ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حادثے میں تین کمسن بھائی الیاس ولد انوارلحق ،ثناء اللہ ولد انوارلحق ،عباس ولد انوارلحق اور حیدرعلی ولد گل زادہ زخمی ہوئے کیج ولٹی انچارج میا ں گل علیم کا کہنا ہے دوزخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہیں





