مٹہ ، بھا ری فیسوں کے با وجود حراسکول درشخیلہ میں طالب علم شدید گرمی میں پنکھوں سے محروم
بہار علی ( نما ئندہ سوات پوسٹ) مٹہ کے علا قے برہ درشخیلہ حرا سکول کلاس 10thکے طلباء نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے سکول انتظامیہ سے شکایت کی ہیں کہ حرا ء سکول درشخیلہ کے منتظمین طلباء سے بھاری فیس وصول کر نے کے باوجود ضروری سہولیات فراہم کر نے سے قاصر ہیں طلباء کا کہنا تھا کہ حراء سکول درشخیلہ میں کسی بھی کلاس روم میں پنکھا نہیں صرف پر نسپل اور وائس پرنسپل کے کمروں میں پنکھے دستیاب ہیں طلباہ کا کہنا تھا کہ پہلے تو ہم برداشت کر سکتے تھے مگر اس شدید گر می میں کلاس 8thکلاس9thاور کلاس10thکے طلباء تو روزے رکھتے ہیں اور اس شدید گر می میں پنکھے کے بغیر روزہ دار طلباء گرمی اور پیاس سے نڈھال ہو کر کلاس میں بیٹھے رہتے جو کسی بھی طور پر انسانوں جیسا سلوک نہیں ہیں ،اسی طرح فر نیچر کے کمی کے وجہ سے طلباء کا کہنا تھا کہ بعض کلاس روم میں ایک کرسی پر دو طلباء بیٹھتے ہیں کیونکہ سکول انتظامیہ فیس لینے کیلئے طلباء کو داخلے تو دیتے ہیں مگر پھر سہولیا ت فراہم کر نے سے قاصر ہوتے ہیں طلباء نے اپنا نام صیہغہ راز میں رکھتے ہوئے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سوات اور حرا سکول درشخیلہ کے انتظامیہ سے اپیل کی ہیں کہ صرف اپنے جیبیں نہ بھرے طلباء کو بھی سہولیات فراہم کی جائے اتنے بھاری فیس لینے کے باوجود حرا سکول انتظامیہ کا طلباء کے ساتھ یہ ظلم سمجھ سے بالاتر ہیں۔۔






