بریکوٹ، دریائے سوات سے نامعلوم افراد کی لاش بر آمد
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)بریکوٹ میں دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی نعش برآمدکر لی گئی ،تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ میں دریائے سوات کے کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔نامعلوم شخص کی لاش شناخت کے لئےبریکوٹ سول ہسپتال منتقل کردی ہے۔





