-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

عید کا دوسرا دن، سوات کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات میں عید کے دوسرے دن سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، سیاحتی مقامات میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی۔ سوات میں عید کے دوسرے دن بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، دوسرے روز ملک کے طول و عرض سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد کی وجہ سے سڑکیں بند ہوگئی اور گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی، کالام، بحرین،مدین،مرغزار،میاندم اور دیگر سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی بھیڑ لگی رہی اور سوات کے ٹھنڈے موسم سے لطف اُٹھاتے رہے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail