-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

تحصیل کبل میں گریڈ سٹیشن قائم کئے بغیر بجلی بحران سے نجات محض خواب ہے 
کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل میں گریڈ سٹیشن قائم کئے بغیر بجلی بحران سے نجات محض خواب ہے سینکڑوں کلومیٹر پر محیط تحصیل کبل کے تینوں فیڈرز پر اوورلوڈنگ اور آئے روز فنی خرابیوں کی وجہ سے علاقے میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوچکا ہے معمولی آندھی اور چند قطرے بارش کے بعد کئی روز تک بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور غریب کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ماضی میں تحصیل کبل کے محدود آبادی کے لئے قائم شدہ فیڈرز آبادی میں ہونے والے تیز رفتار اضافہ کے لئے ناکافی ہیں لہذا محکمہ واپڈا سمیت دیگر ارباب اختیا ر اس حل طلب مسلہ کا نوٹس لے کر تحصیل کبل میں گریڈ سٹیشن کے قیام کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر علاقے میں بجلی کا استعمال محض خواب بن کر رہ جائے گا۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail