مٹہ، موٹر سائیکل اور سوزوکی میں تصادم، ملوک آباد کے دو نوجوان جاں بحق
مٹہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ) مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں سوزوکی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، ایک شخص آگ لگنے کی وجہ سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں افطاری سے پہلے موٹر سائیکل اور سوزوکی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نعیم ولد امیر رحمان سکنہ ملوک آباد اور جواد ولد باچا سید سکنہ ملوک آباد جاں بحق ہوگئے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد سوزوکی میں لگی سی این جی کی ٹینکی پھٹ گئی جس سے آگ بھڑک اُٹھی، آگ نے موٹر سائیکل سوار جواد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے جھلس گیا اور دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔





