کالام،دریائے سوات میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)کالام میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے،لاشوں کی تلاش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق کالام کے علاقے جالبنڈ سے تعلق رکھنے والے بخت امین ولدفضل کریم،ابرار ولد افضل اور شاہد ولد میروٹ دریائے سوات میں نہارہے تھے کہ اچانک دریائے سوات کے خونی موجوں میں بہہ گئے۔مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے شاہد کو پانی سے زندہ نکال لیا تاہم باقی دونوجوان دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کے لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔






