-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

خیبر پختونخواکے طرف سے چترال متاثرین بارش و سیلاب میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا عمل جاری 
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ )پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخوا نے چترال کے متاثرہ سیلاب زدگان کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مزید 500 خیمے اورایک ہزار(40 ٹن) خواراک پیکجز روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال متاثرین بارش و سیلاب میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب اور بارش سے ہونے والے نقصانات کے تخمینہ کے لئے سٹاف چترال کے دور افتادہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخوا میں اپنی ٹیم کو وہاں تاحکم ثانی ٹہرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر امدادی اشیاء کی تقسیم اور بحالی کے کاموں میں فنی معاونت فراہم کریگا۔پی ڈی ایم اے چترال انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ضرورت پڑنے پر متاثرہ خاندانوں کے لئے مزیدخیمے اور غذائی اجناس روانہ کر دیا جائے گا۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail