-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات، سپیشل پولیس فورس کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک کا سلسلہ بدستور جاری 
سوات(بیورو رپورٹ)سوات میں سپیشل پولیس فورس کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سپیشل پولیس فورس فاقوں پر مجبور ہے،صوبائی حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہیں۔سوات میں شورش کے دوران طالبان نے حکومتی رٹ کو چیلنج کرکے سب سے پہلے پولیس کو نشانہ بنانے کا عمل شروع کردی،تو اس وقت یہ غیر یقینی صورتحال کو دیکھ کر بہت سے پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا۔تو اس وقت قربانی پیش کرنے کیلئے سپیشل پولیس فورس نے پولیس میں شمولیت اختیار کرلی۔انہوں نے جانیں ھتیلی پر رکھ کر دن رات ڈیوٹی کرکے قیام امن میں مثالی کردار ادا کیا،اب بھی زیادہ تر سپیشل پولیس وی ڈی سی VDCممبران کے ساتھ ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔اس مین بیشتر اہلکار وی ڈی سی کے ساتھ ٹار گٹ کیلنگ میں شہید ہو چکے ہیں،لیکن اس کے باوجود اس بہادر فورس نے ھتیار نہیں ڈالی،صوبائی حکومت کے جانب سے ان کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسی سلوک ہورہی ہیں،صوبائی بجٹ میں انکو مکمل طور پر نظرانداز کردیاگیاہے،انکی تنخواہیں ریگولر پولیس سے بہت کم ہے،اور نہ انکو پولیس کے مراعات حاصل ہے۔ریگولر پولیس کے طرح انکی تنخواہوں سے کٹوتی ہوتی ہے،لیکن ریگولر پولیس کے طرح ان کو تنخواہ اور مراعات نہیں مل رہی ہیں،کہی سالوں سے ان کے ساتھ ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک کسی نے ان کے حال پر رہم نہیں کیا،شہداہ پولیس کیلئے حکومت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ہفتہ شہداہ جوش وخروش سے منایا گیالیکن دوسری طرف بے چاری سپیشل پولیس کے اہلکار بھوکے مر رہے ہے،تو اس پر کسی ادارے نے بھی محبت بری نگاہ نہیں ڈالی،اگر سپیشل پولیس فورس ریگولر پولیس کے طرح سرکاری ملازم ہیں اور قیام آمن کیلئے ان کی بھی قربانیاں ہے توپھر ان کو دوسری پولیس اہلکاروں کی طرح تنخواہوں میں اضافہ اور دوسری مراعات فراہم کیا جاہیں اور اگر یہ سرکاری ملازم نہیں ہے تو پھر ان کو فارغ کیا جائے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail