کبل کے علا قہ سر سینئی میں اوارا کتوں کے خلاف کا روا ئی
کبل(تحصیل رپو رٹر )ڈسٹرکٹ کونسل سیدوشریف سوات کے چیف کوارڈینیشن آفیسر فضل ربی و چیف آفیسر تاج ملوک کے خصو صی ہدایت پر تحصیل کبل کے علا قہ سر سینئی میں اوارا کتوں کے خلاف کا روائی، درجنوں آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ،عوام نے سکھ کا سانس لے لیا تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل کبل کے علا قہ سر سینئی میں ڈسٹرکٹ کونسل سیدوشریفچیف کوارڈینیشن آفیسر فضل ربی و چیف آفیسر تاج ملوک کے ہدا یت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن میں ضیا ء الحق ، خورشید اقبال نے سر سینئی میں کاروائی کر تے ہوئے درجنوں کتو ں کو ماردیا مذکورہ کتوں کی وجہ سے علا قے کے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوچکا تھا جبکہ شدید گر می کے وجہ سے آوارہ کتے باولے ہو کر علا قے میں قیمتی جانوں کے لئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں اہلیان علاقہ نے اس اہم کارروائی پر PTIسرسینئی کے رہنما صلا ح الدین سمیت دیگر عما ئدین کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے درجنو ں آوارہ کتوں کو مار کر علا قے کو کتوں کے یلغا ر سے صا ف کر دیا گیا ۔






