سوات پولیس کی جانب سے ہفتہ شہداء پولیس جاری
مینگورہ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات پولیس کی جانب سے ہفتہ شہداء کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قائم کردہ کیمپوں میں ممبران اسمبلی ،سرکاری وغیر سرکاری افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اب تک ممبران صوبائی وقومی اسمبلی کے علاوہ ڈاکٹرز ،سول سوسائٹی کے افراد اور مختلف طبقہ فکر کے لوگو ں نے کیمپوں کا دورہ کیا ہے اور اب بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ کیمپوں میں آکر نہ صرف شہدا ء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلکہ وہ تاثرات کے لئے رکھے گئے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کرارہے ہیں۔ ضلع کے دیگر کیمپ کے برعکس سیدو شریف کیمپ کو زیادہ پزیرائی حاصل ہے کہ یہاں سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ طلباء اور سرکاری آفیسرز بھی بڑی تعداد میں آکر شہداء کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔






