بحر ین تھانے میں رپورٹ درج کرائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ شیر ین خان
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ بڈئی سیرئی کے رہائشی ملک شیرین خان ،طوطی اورامیرشاہ نے کہاہے کہ ان کے قریبی علاقے مانکیال کے لوگوں نے ہماراجینا حرام کررکھاہے ،ان کے ساتھ عدالتوں میں کیس چلے جو سب کے سب خارج ہوگئے مگر وہ لوگ پھربھی ہمیں آرام سے بیٹھنے نہیں دیتے،کبھی راستے بند کرتے ہیں اورکبھی ہمارے لوگوں کو مارتے پیٹتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں سبزیاں لانے لے جانے اورمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحصیل بحرین میں موجود ہمارا علاقہ موضع بڈئی سیرئی ساڑھے تین ہزارآبادی پر مشتمل ہے جہاں کی جائیدادپر علاقہ مانکیال کے لوگ دعویداری کرتے ہیں حالانکہ یہ جائیداداہلیان بڈئی سیرئی کی ہے جس کا باقاعدہ اندراج بھی موجود ہے،انہوں نے کہاکہ مانکیال کے لوگوں نے ہمارے خلاف کسی بھی دائر کئے جو خارج ہوگئے جس کے بعد یہ لوگ مسلسل اپنے علاقے میں جرگے کرکے اوراپنے نوجوانوں کو بھڑکاکرہمارے راستے بند کردیتے ہیں اورہمارے لوگوں کو مارتے پیٹتے ہیں ،اس سلسلے میں ہم نے تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ پولیس نفری کی کمی کا بہانہ بناکر ایکشن لینے سے گریز کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ اہلیان مانکیال نے ہمارا جینا حرام کررکھا ہے ،ان کی جانب سے باربار لڑائی جھگڑے سامنے آرہے ہیں جس کے سبب دونوں علاقوں کے عوام کے مابین تصادم کا خدشہ پیداہوگیا ہے،انہوں نے اپیل کی کہ پولیس حکام،صوبائی حکومت اوردیگراعلیٰ وذمہ دار حکام اس مسئلے کو حل کرکے ہماری پریشانیاں کا خاتمہ کریں۔