پیمان یلومنی ٹرسٹ کے زیر اہتمام نیٹ ورکینگ کوارڈینیشن اجلاس کا انعقاد
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)پیمان ایلومنی ٹرسٹ کے زیر اہتمام نیٹ ورکینگ اور کوارڈینیشن اجلاس کا انعقاد ہوا، جس مین سول سوسائٹیز ، دی اویکننگ ارگنائزیشن، لاسونہ ، حجرہ ، عورت فاونڈیشن اور رورولی جرگہ کے اراکین، سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ ، ٹولنہ ممبرز، خواتین کونسلرز اور علاقہ کے عمائیدین نے بھر پور شرکت کی، پیمان کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عثمانی گل نے پیس پراجیکٹ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹرینڈ کئے ہوئے نوجوان علاقے کے تنازعات کے حل میں بھر پور شریک ہیں، اور معاشرے میں بھائی چارگی، رواداری، اور امن کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں، اجلاس میں شریک اراکین نے نوجوانوں اور خواتین کے اس کا کو سراہا، اور ہر ارگنائزین نے یقین دلایا کہ وہ پیمان کے علاقائی امن کے فروغ میں ضرور شامل ہونگے، انہوں نے کہا ہم نوجوانوں اور خواتین کے اس پروگرام کو ٹولنہ کا نام دئے جا چکے ہیں، اور ائندہ ہمارا یہ پروگرام ہے کہ اس ٹولنہ گروپ کو سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ کرے، تاکہ اگے جا کر معاشرے کی بہتری کیلئے یہ بھرپور کام کرسکے، اخر میں اجلا س میں شریک اراکین نے یہ عہد کیا کہ ہم سارے ملکر اس سرزمین پاکستان کو جنت کا ٹکڑا بنائیں گے۔