-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات میں پیسکو ملازمین کا احتجاجی دھرنا، مطالبات کیلئے نعرہ بازی
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)ملک بھر کی طرح سوات میں بھی واپڈا سرکل میں پیسکو کے تمام ملازمین کا احتجاجی دھرنا منعقدا ہوا، جس میں واپڈا کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے سوات سرکل کے ذونل چیئرمین عمر علی باچا، عمر واحد باچا، عالمگیر خان سمیت تمام سب ڈویژنل عہیدیداروں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا تھارٹی سے پرزور مطالبہ کیا کہ واپڈا کے محنت کشوں کا استحصال فوری طور پر بند کیا جائے ، اور پیسکو ملازمین کو ائیسکو کی طرح تمام مراعات دیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ تمام میٹر ریڈرز کو چار ہزار روپے کارکردگی الاؤنس دیئے جائیں، تمام کلیریکل سٹاف کو ٹو سٹیپ اپ گریڈیشن دیاجائے ، انہوں نے کہا کہ تمام لائن سٹاف کو حفاظتی سامان سمیت دیگر مراعات دیئے جائیں، واپڈا یمپلائی سنز کی تینتیس فیصد کوٹہ پر عمل کرتے ہوئے ایمپلائی سنز کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ واپڈا میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی اور تبادلوں کو بند کیا جائے اجلاس سے عبدالغفور غفور، ظفر علی ناز، بخت محمد خان اور عمر صاحب نے بھی خطا ب کیا۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail