مینگورہ ،ایک محلہ سے رات کو دو ٹرانسفارمر چوری
مینگو رہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات، مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں سے دو سو کے وی ٹرانسفارمر چوری ، علاقہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے، محلہ یوسف آباد کے مکینوں کے مطابق گزشتہ شب رات تین بجے کے قریب بجلی بند ہوگئی تھی، صبح تک بجلی نہ انے کے بعد جب لوگ باہر نکل آئے تو ایک محلہ میں موجود دونوں ٹرانسفارمر غائب تھے، مقامی لوگوں کے مطابق دونوں ٹرانسفارمر ز سو کے وی کے تھے، مقامی لوگوں نے بنڑ پولیس کو ٹرانسفارمر چوری کرنے کی رپورٹ درج کرادی ہے۔