-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات میں بجلی بحران کا ذمہ دار امیر مقام ہے۔ جا وید حسین 
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین نے کہا ہے کہ سوات میں بجلی بحران کا ذمہ دار امیر مقام ہے، ضلع شانگلہ کو پسماندہ رکھنے کے بعد اب وہ سوات میں مشکلات پیدا کررہے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کے مشیر امیر مقام سواتی عوام سے بدلنا لینے کیلئے محکمہ واپڈا کے ذریعے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے دیگر حصوں میں چار سے پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ چوبیس گھنٹوں میں کی جارہی ہے جبکہ سوات میں بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے، انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے ضلع شانگلہ کو مسلسل پسماندہ رکھنے کے بعد اب سوات کو پتھر کے دور میں واپس دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ واپڈا صوبائی حکومت کے زیرنگرانی کام کرتا تو آج سوات میں چار گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ ہوتی، لیکن مرکزی حکومت سوات کے عوام سے بدلہ لینے کیلئے لوڈشیڈنگ کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد امیر مقام اور محکمہ واپڈا کیخلاف پرامن احتجاج شروع کرینگے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail