-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگوررہ ، جماعت الدعوا ضلع سوات کے زیر اہتمام 14 اگست کے حوالے سے ریلی کا انعقاد 
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)جماعت الدعوا ضلع سوات کے زیر اہتمام 14 اگست کے حوالے سے کانجوتا سوات پریس کلب تک کا ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جماعت الدعوا کے ڈویژن صدر غازی ابو سیاف کررہے تھے ، سوات پریس کلب پہنچنے پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الدین ، سید محمد ایڈووکیٹ اور ڈویژن صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزادی مشکل سے ملی ہے 14 اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندؤں اور انگریزوں سے پاکستان کو آزاد کرایا تھا ، اس آزادی میں مسلمانوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی تھی ، پاکستان کو اسلام کے مقصد سے آزاد کیا گیا تھا اس وقت عالم کفر پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہے اور خانہ جنگی فرقہ واریت سے ملک کو تبا ہ کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ہم ان کفار کے مقصد کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، پاک فوج اور پاکستان کے عوام اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں انشاء اللہ ہمارا ملک ایک دن دنیا کا بہترین ملک بن جائیگا کیونکہ ہمارے حکمرانوں اور افواج پاکستان میں یہ صلاحیت موجود ہے، انہوں نے مذید کہا کہ دنیا بھر میں جتنے بھی مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے ایک دن ایسا آئیگا کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو اس ظلم و ستم سے آزاد کرائیں گے اور ہر 14 اگست کے دن جماعت الدعوا پر امن ریلی نکالیں گے کیونکہ اس ملک کے آزادی کیلئے ہمارے مسلمان بھائیوں نے بڑی قربانیاں دی ہے ، ہم اس مسرت دن پریہ عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کے فلاح بہبود کیلئے تمام مسلمان اپنا کردار اداکریں گے
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail