کبل ، شاڈھیرئی پولیس سٹیشن کے چکر لگانا روز کا معمول بن گیا ہے ۔ میا ں سید
مینگورہ(نما ئندہ سوات پوسٹ)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ سمئی کے رہائشی میاں سید نے کہاہے کہ ان کا بھتیجا محنت مزدوری کی غرض سے بیرون ملک میں مقیم ہے اوریہاں پر ان کی بیوی مریم کے ساتھ سیدنواب نامی شخص نے تعلقات استوار کردئے ہیں جن نے اپنی والدہ کے نام پر موبائل سم خرید کر مریم کو دی تھی جس پو رہ رابطہ میں رہتے جبکہ ماہ رمضان میں ملزم سیدنواب دیگر ساتھیوں اسماعیل اور سیدمحمد کی مددسے مریم کو ساتھ لے گئے،مریم جاتے وقت سات تولے سونا اورتین لاکھ روپے نقدبھی لے گئی،سوات پریس کلب میں دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم کے ملزموں کے ساتھ جانے کے بعدہم نے انہیں کافی ڈھونڈامگر کوئی پتہ نہیں چلا بعدازاں ہماری رپورٹ پر پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا مگر لڑکی برآمد نہیں کرسکی سفارش اوررشوت کے بل بوتے پر ملزموں نے خودکو چھڑالیا تاہم ہماری شکایت پر دوبارہ گرفتار ہوئے جو اس وقت جیل میں ہیں ،انہوں نے کہاکہ ملزم پارٹی رقم چلارہی ہے اور ایسا لگتاہے وہ دوباہ عنقریب رہا ہوجائیں گے ہمارے بھتیجے کی بیوی ان ملزموں کے پاس ہے جسے تاحال برآمدنہیں کیاگیا ہم باربار شاڈھیرئی پولیس سٹیشن کے چکر لگارہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ،انہوں نے پولیس حکام،صوبائی حکومت اوردیگر ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کی تحقیقات کرنے سمیت مریم کوبرآمد کرنے اورملزموں کو سزادلانے کیلئے اقدامات کرکے ہمیں انصاف دلائیں۔