-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات کی خوبصورتی کے لئے16کروڑ کے ٹینڈر کھول دئے گئے
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)چےئرمین ڈیڈیک سوات کی درخواست پر وزیر علیٰ خیبر پختونخوا پرویز کی جانب سے خصوصی طور پر منظور کر دہ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر سوات کی خوبصوتی کے تقریباً 16 کروڑ روپے کے پانچ پیکجز کے ٹینڈرز فضل حکیم خان کی نگرانی اور ٹھیکیداروں کی موجودگی میں سی ایم او مینگورہ خضرحیات شاہ نے کھولے ۔ اس موقع پر منصوبہ کی نگران الائیڈ انجینئرنگ کسلٹنٹس کے سینئر انجینئرز اور ٹی ایم اے کے اعلیٰ افیسران بھی موجود تھے ان پانچ پیکچز میں سے تقریباً ساڑھے چھ کروڑ کے دو پیکیج سول ورکس سے متعلق ہیں جن میں مینگورہ اور سیدوشریف کے عام شاہروں پر فٹ پاتھ ، گرین بیلٹس اور مرمت کا کام مرمت کا کام مکمل کیا جائے گا۔قمبر مقام پر باب سوات تعمیر کیا جائے گا اور قبرستانوں کی چاردیورایں بنائی جائینگے۔جبکہ تقریباًساڑھے نو کروڑ روپے کے تین پیکجز کے تحت جڑواں شہروں کی تقریبا!ًتمام بڑی سڑکوں اور چوراہاہوں میں پانچ سو شمسی توانائی پول نصف کئے جائینگے ہر دوہ پولز کے درمیان فاصلہ سو ٖ فٹ ہوگا۔ اس موقع پر مختصر اظہار خیال کرتے ہوئے چےئرمین ڈیڈیک نے ٹھیکدادروں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ قوم کی قیمتی سرمایہ کو مانت سمجھ کر کام کے معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔تاکہ جڑواں شہروں کو صوبہ کے مثالی شہر بنانے کے ان کی دیرینہ خوا ہش کی تعبیر جلد اس جلد ہو سکے۔ انھوں نے خبر دار کیا کہ کام کے معیار پر کھبی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال یا وقت ضائع کرنے کے مرتکب افراد کو سخت قانونی سزائیں دی جائیں گی،یاد رہے کہ ان ٹینڈرز کی باریک بینی سے سکروٹنی کی جائے گی جس کے بعد میر ٹ پر ٹھیکڈاروں کو ورک آرڈر ز جاری کئے جائیں گے۔اسطرح کنسلٹنٹس کام کی مسلسل نگرانی کر تے رہیں گے۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail