-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

گراسی گراؤنڈ میں ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد،چار ہزار کے قریب امیدوار شریک
مینگورہ (نمائندہ سوات)میڈیکل انٹری ٹیسٹ برائے داخلہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج برائے سال 2015-16اس سال بھی گراسی گراؤنڈ سید وشریف سوات میں 12 اگست 2015 کو منعقد ہوئی ، سیدو شریف کی گراسی گراؤنڈ میں کل 3800امیدواروں نے شرکت کی ، جس میں فی میل امیدواروں کی تعداد 877تھی جبکہ میل امیدوار 2783تھے ، واضح رہے کہ صوبہ بھر کے مختلف سنٹروں میں کل 22917امیدواروں نے شرکت کی ، سوات سنٹر کی کوارڈنیشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان پرنسپل اینڈ چیف ایگزیکٹیو سیدو میڈیکل کالج اینڈ سید و ٹیچنگ ہسپتال نے ہر قسم کی بھر پور تعاؤن بھی کی اور اس موقع پر خود اپنے سٹاف کے ہمراہ موجود تھے ، اسکے علاوہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر فضل محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ میشن خیبر میڈیکل یونیورسٹی محمد اسلام نے ہر قسم کی سہولت فراہم کی اور انکے زیر نگرانی ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہوئی ، ٹیسٹ 9 بج کر 10 منٹ پر شروع اور 12بج کر 10 منٹ پر ختم ہوئی ۔ اس موقع پر ہر قسم کی سہولیات میسر تھی ، اور امیدواروں کے والدین خصوصاً سوات اور تمام ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور صوبائی حکومت کی اس اقدام کو سرا ہا۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail