مٹہ،میرے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ناانصافی کا نوٹس لیا جا ئے۔ سر فراز خان
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ لائی بانڈہ کے رہائشی سرفرازخان نے کہاہے کہ گاؤں میں ان کی آباواجدادکے زمانے سے جائیدادموجود ہے جس میں ہم نے ایک راستہ بنادیا ہے مگر میرے چچازادافضل اس راستے کو باربار بند کرتا ہے جس سے لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامناہے،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چچازاد افضل نے کئی بار اس راستے کو بند کیاجو ہم نے کافی دوڑدھوپ کے بعد کھلوادیا مگر اس بار جب اس نے راستہ بند کردیا تو علاقہ گوالیرئی کی پولیس ہمارے ساتھ اس سلسلے میں کسی قسم کا تعاؤن نہیں کرہی ہے میں نے کئی بار درخواستیں دیں مگر گوالیرئی کے تھانیدارکہتاہے کہ اگر میں صدر سے بھی درخواست لاؤں تب بھی وہ تعاؤن کیلئے تیار نہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ تھانیدارمیرے چچازادسے ملا ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ افضل کیساتھ راستے پر میراکیس چل رہاہے میں محنت مزداوری کرکے گھر کا خرچہ چلاتاہوں اوراب تو مخالف فریق سے مجھے اس قدرخطرہ ہے کہ میں نے اپنے اہل خانہ کو پنڈی منتقل کردیا ہے ،انہوں نے صوبائی حکومت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ میرے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ناانصافی کا نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف دلائیں۔