-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگورہ ، پانچ دنوں سے ٹرانسفار مر کی خرابی پر اہلیان کا سیدو شریف واپڈا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ) مینگورہ کے نواحی علاقہ سیرئ بارامہ میں پانچ دنوں سے ٹرانسفار مر کی خرابی پر اہلیان کا سیدو شریف واپڈا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، ممبران اسمبلی کیخلاف نعرے بازی ، ایکسیئن واپڈا کو تفصیلی طورپر مسئلے سے آگاہ کیا ، ایکسیئن کا فوری طور پر ٹرانس فارمر تبدیل کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ حاجی بابا کے نواحی علاقہ سیرئ بارامہ کے عوام پانچ دنوں سے ٹرانس فارمر کی خرابی پر سیدو شریف واپڈا دفتر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ممبران اسمبلی کیخلاف نعرے بازی بھی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے 100 کے وی ٹرانس فارمر خراب پڑا ہے ایم پی اے سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ مرمت کیلئے ورکشاپ بھیجنے کا کہتے ہیں جب واپڈا حکام سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ چکدرہ ورکشاپ میں ٹرانس فارمر کی مرمت کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں پانچ دن گزر گئے ابھی تک مسئلہ حل نہ ہو سکا جبکہ مکینوں کو پانی کی فراہمی میں سخت دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹرانسفارمر پہلے بھی کئی بار ناکارہ ہو چکا ہے اوور لوڈ ہونے کے باعث آئے روز خراب رہتا ہے واپڈا حکام ٹرانسفارمر پر دوسرے علاقوں کا لوڈ کم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے تاکہ مستقل بنیادوں پر مسئلہ حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں میں بچے ، خواتین اور بوڑھوں کا گرمی سے بُرا حال ہے لیکن کوئی بھی ذمہ دار اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں نبھا رہے ہیں ہم نے ایم پی اے سمیت واپڈا کے کئی ذمہ داروں سے رابطہ کیا مگر کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا اور ہم احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں بعد میں مظاہرین نے سیدو شریف واپڈا دفتر میں ایکسیئن جاوید کو اپنے مسئلے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تو انہوں نے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر ہدایت کی کہ وہ ورکشاپ سے ٹرانس فارمر منگوا کر نصب کرے تاکہ مسئلہ حل ہو سکے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail