مینگورہ ، شا ہ ولی خان کے خد ما ت کو دیکھتے ہو ئے اسکو نا ظم اعلیٰ کیلئے منتخب کیا جا ئے ، عوا می حلقہ
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ) مسلم لیگ ن کے کارکنان یونین کونسل اسلام نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ ولی خان چونکہ ایسے شخصیت ہے جس نے اس علاقے کیلئے بلا کسی عہدے کے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے اور اب بھی خدمت کررہا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں شاہ ولی خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے عوام ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور اس کو بڑی تعداد میں ووٹ دیگر کامیاب بنایا ہے ، علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ شاہ ولی خان کے خدمات کو دیکھتے ہوئے اسکو ناظم اعلیٰ کیلئے منتخب کریں ، تو یہ صرف اسلامپور کے نہیں بلکہ پورے ضلعے کے مفاد میں ہوگی ، علاقے کے بڑی تعداد میں عوام نے شاہ ولی خان کو ناظم اعلیٰ متخب کرنے پر متفق ہوگئے ، لہٰذاانہوں نے اپیل کی کہ شاہ ولی خان ووٹ دیکر ناظم اعلیٰ منتخب کیا جائے ۔