سوات، کبل خود کو آرمی اہلکار بنا کر لو گو ں لوٹنے والا جعلی اہلکار گرفتار
کبل۔ ( نما ئندہ سوات پوسٹ)اپنے آپ کو پاک آرمی کے سیکورٹی ایجنسیوں کا اہلکار ظاہر کر کے شہریو ں کو مختلف طریقوں سے ڈرانے دھمکانے والے شخص کو کبل پولیس نے گرفتار کر لیاگرفتار شخص شیر علی ولد فضل مالک سکنہ تحصیل کبل کے خلاف کبل پولیس نے کا روائی کر کے506/171PPCکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گرفتار شخص سے مو ٹر سا ئیکل بھی قبصہ میں لیا گیا جس کے نمبر پلیٹ پر قومی پر چم اور پاک آرمی کا نا م درج ہے کل پولیس کے مطا بق مذکورہ کاروائی علا قے کے ایک شہری کے رپورٹ پر کی گئی ہے DSPحسین با چا کے مطا بق شیر علی کے خلاف لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور اپنے آپ کو جھو ٹ موٹ کا سرکاری ملا زم ظاہر کرنے کے دفعات کے تحت کا روائی کی گئی ہے ۔