-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

کبل ، کرپشن ، رشوت ، کمیشن خوری ثا بت ہوئی تو ہم استفٰعی دینگے ۔ مراد سعید 
کبل۔ (بیوروچیف)پاکستان تحریک انصا ف کے کسی بھی MPA,MNAوزیر ، مشیر پر کرپشن ، رشوت ، کمیشن خوری ثا بت ہوئی تو ہم استفٰعی دے کر گھر چلے جائینگے عمران خان واحد لیڈر ہے جو عدل و انصا ف کے لئے لڑ رہے ہیں ہم نے مینگورہ ہسپتال سے پشاور تک ایمبو لینس کرایہ 12ہزار سے کم کر کے 11سو روپے کر دیا ،کبل کے معروف سیا سی خا ندان کے چالیس سا لہ پیپلز پارٹی شاہی محمد خا ندان اور سا تھیوں سمیت پاکستان تحریک انصا ف میں شا مل ہو گئے اس سلسلے میں گزشتہ روز کبل میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئے جس میں MNAمراد سعید ، ڈیڈک چےئر مین فضل حکیم ، مشیر وزیر اعلی محیب اللہ خان ، ضلعی رہنما محمد رحمان ، سعید خان کانجو ڈھیری ، عالمگیر خان ، عزیز الرحمن سمیت دیگر پارٹی رہنما ؤ ں نے بھر پور شر کت کی شمو لیتی تقرب پاکستان تحر یک انصا ف میں شا مل ہونے والے سا بق ضلعی اُمیدوار اور پی پی پی حلقہ پی کے 83تحصیل کبل کے صدر شاہی محمد کے رہا ئش گا ہ پر منعقد ہوا اس موقع پر شاہی محمد نے کہا کہ عمران خان اور سوات کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے ویجن سے متا ثر ہو کر پیپلز پارٹی کو اپنے خا ندان اور سا تھیوں سمیت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصا ف کے لیے ہر ممکن کو شش کرینگے اس مو قع پر MNAمراد سعید فضل حکیم محیب اللہ خان اور دیگر نے شمولیتی اجتما ع سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ PTIکرپشن اور لا قا نو نیت سے پاک پا رٹی ہے اس پارٹی نے رشوت اور کمیشن کا خا تمہ کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ لو گ PTIمیں شا مل ہو رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ تحصیل کبل PTIکا گڑ بن جائے گا یہ با ت بہت جلد ثا بت ہو گی انہو ں نے مزید کہا کہ بھٹو نے غریب کے لیے روٹی ، کپڑا ،مکان کا نعرہ لگا یا تھا لیکن زرداری کے آنے سے اس کے نظریے کو نظر انداز کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صحت کے شعبے کے لئے کروڑوں روپے فنڈ منظور کی ہے مینگورہ تختہ بند میں ڈگری کالج بنا یا جائیگا اس کے علاوہ ریکارڈ ترقیاتی کا م جاری ہے مزید کہا کہ دیگر سیاسی جما عتوں کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ کرپشن ثا بت ہونے پر اسمبلی کے بجائے گھر جانے کو تیارہے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail