سوات میں جاری بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل ائی
سوات(بیورو رپورٹ)سوات میں جاری بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل ائی،مینگورہ سیدو شریف شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند،محکمہ واپڈا اور خیبر پختونخوا میں وفاقی اداروں کے نگران انجینئر امیر مقام کے خلاف شدید نعرہ بازی،،صوبہ کے دیگر حصوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہورہی ہے مگر سوات میں بجلی کیلئے لوگوں کی انکھیں ترس رہی ہے،واپڈا حکام انجینئر امیر مقام کے ایماء پر ناروا لوڈشیڈنگ کررہی ہے،سوات سے بھاری مینڈیٹ لینے والے ممبران اسمبلی نے ناروا لوڈشیڈنگ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،بجلی نہ ہونے کیوجہ سے کاروباری پہیہ جام ہوچکا ہے جبکہ واپڈا بھاری بھر کم بلز بجھوا کر لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کررہے ہیں،اگر جمعرات تک ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے جس کی تما م تر ذمہ داری انجینئر امیر مقام اور محکمہ واپڈا پر عائد ہوگی،ان خیالات کا اظہار انصاف ٹریڈ یونین کے صدر عثمان علی مانے،ال ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کے صدر عثمان علی،پختونخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد،پی ٹی ائی کے ضلعی کونسلر ضیاء اللہ عرف جانان،پی پی پی کے رہنماء اقبال حسین بالے اور دیگر نے نشاط چوک میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران کیا،مظاہرین نے مزید کہاکہ ہمارے پانی پر ہمارا حق تسلیم کیا جائے ،جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی جبکہ سوات میں سو فیصد بجلی بلوں کے ادائیگی کے باوجود صوبہ میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ یہاں ہورہی ہے جو سراسر نا انصافی ہے، ،اگر محکمہ واپڈا نے روش نہیں بدلی تو سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔مظا ہرین نے نشاط چوک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا جس کیوجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،جبکہ پولیس کے بھاری نفری بھی موقع پرموجود تھی۔