مینگور ہ، اسمبلی فلورپر سوات کے حقوق کیلئے آوازاٹھارہی ہیں ۔ مسرت احمدزیب
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)خاتون ممبرقومی اسمبلی مسرت احمدزیب نے کہاہے کہ اسمبلی فلورپر سوات کے حقوق کیلئے آوازاٹھارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہرطرف سے مخالفتوں کا سامنا ہے ،میری کوئی پارٹی نہیں اگرہے تووہ سوات ہے اور اس علاقے کے حقوق ،ترقی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے آخری دم تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھو ں گی،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزسوات پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پران کے میڈیا ایڈوائزراور اسلام آبادکے سینئرصحافی مرتضیٰ سولنگی بھی ان کے ہمراہ تھے،مسرت احمد زیب نے کہاکہ اسلام آبادمیں دھرنے کے دوران جب عمران خان نے استعفے دینے کی با ت تو اس وقت میں نے انکار کیا کیونکہ میراموقف تھا کہ استعفے دینے ہیں تو قومی اورصوبائی اسمبلی کے تمام ممبران دیں،انہوں نے کہاکہ سوات کے مسائل سے آگاہ ہوں مگر ابھی تک ہمیں ایک پائی فنڈبھی نہیں ملا ہے اس لئے عملی کام شروع نہیں ہوسکا اگرفنڈملا تو سوات کا نقشہ دل کے رکھ دوں گی،اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کہ کئی ممالک دیکھے ہیں مگر جہاں بھی گیا وہاں پر واضح طورپر محسوس کیا کہ صحافت آزاد نہیں،انہوں نے کہاکہ علاقے کے تعمیر وترقی اورخصوصاََامن کے قایم کیلئے سوات کے صحافیوں کا کردارنمایاں ہے یہاں کے صحافیوں سے مل کر کافی خوشی محسوس ہوئی اوراب جہاں بھی رہوں گا یہاں کے صحافیوں کیساتھ رابطہ رکھیں گے کیونکہ ہم نے کسی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ اس قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے جسے ہر صورت نبھائیں گے۔