-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگورہ,کالجوں میں داخلے نہ ملنے پر سوات میں طلبہ سڑکوں پر نکل گئے
مینگورہ(نما ئندہ سوات پوسٹ)کالجوں میں داخلے نہ ملنے پر سوات میں طلبہ سڑکوں پر نکل گئے،تعلیم دشمن پالیسی نہیں چلے گی،مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں تحریک کادائرہ کار صوبے کی سطح تک پھیلانے کا اعلان،صوبائی حکومت اورممبران اسمبلی کیخلاف نعرہ بازی،گذشتہ روز سوات کی تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبہ نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ کر نعرہ بازی اوربعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کیا،اس موقع پر محمد وقاص،رحمت سائل ،عجب خان انقلاب اورداخلوں سے محروم دیگر طلبہ نے کہاکہ اس وقت سوات میں آٹھ ہزارطلبہ داخلوں سے محروم ہیں جس کے سبب ان کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے،انہوں نے کہاکہ تحصیل کبل میں کئی سیکنڈری سکول تیار ہیں جو سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں جبکہ کالجوں میں داخلے نہیں مل رہے ہیں جو حکومت کی کھلی تعلیم دشمنی ہے ،انہوں نے کہاکہ داخلوں کے سلسلے میں ہم نے باربارصوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کیں مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلاجس کے سبب ہم احتجاجوں پرمجبورہوگئے،انہوں نے کہاکہ صوبے کے اندرایک سازش کے تحت بچوں پرتعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں تاہم اس طرح کی سازشوں کوکبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورطلبہ اپنا حق لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،انہوں نے کہاکہ آج ہم قومی بچوں کے مستقبل کے اہم ترین مسئلہ تحصیل کبل کے کالج میں 1650 طلباء کی داخلوں سے محرومی ہے، حکومت تعلیمی انقلاب کی باتیں کرتی نہیں تھکتی لیکن زمینی حقائق یہ ہے کہ تحصیل کبل کے 1650 طلبہ کی تعلیمی پیاس بجھانے اور حصول تعلیم کی تڑپ کوپورا کرنے کیلئے حکومت عملی طورپر کچھ نہیں کررہی ہے جو عمران خان کی صوبائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے ، ہم نے پچھلے ایک ماہ سے حکومت کا ہر دروازہ کھٹکھٹا یا اور داخلوں اور حصول تعلیم کیلئے دردرکی خاک چھانی، تمام ضلعی اور تحصیل منتخب کونسلر اور پارٹیوں کے جرگے منعقد کئے لیکن حکومت اور ریاست کا ان معصوم بچوں پر رحم نہیں آیا،انہوں نے کہاکہ اگر انہیں فوری طورپر داخلے نہیں دئے گئے تو وہ تحریک تحفظ علم وتعلیم چلائیں گے اور اس کا دائرہ کار صوبے تک پھیلائیں گے،اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ذہین خان،عبداللہ یوسفزئی،خواجہ خان،وکیل احمد خان ،مسلم لیگ ن کے فیروزشاہ خان ایڈووکیٹ ،غفورخان،عثمان غنی،فیاض خان ،جے یو آئی کے بہادرشاہ،پختونخواملی عوامی پارٹی کے ملک ریاض خان اوران پارٹیوں کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail