کانجو پولیس کی کارراوائی موٹرکارسے ہیڈ گر نیڈ ، اسلحہ بار ود اور منشیات برآمد
کانجو ( نما ئند ہ سوات پوسٹ) کانجو پولیس کی کارراوائی ،موٹر کے خفیہ خانو ں سے ایک ،ہینڈ گرنیڈ ،اسلحہ ،بارود اور منشیات برآمد ،ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق کانجو پولیس نے دوران ناکہ بندی کانجو میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبر 3392 kkpsجسے ڈرائیور مشتاق احمد ولد کاکی مشکومئی خوازہ خیلہ چلارہاتھا کہ پولیس نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا دوران تلاشی پولیس نے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے ایک عد د ہینڈ گرنیڈ ،ایک کلو گرام بارود ،ایک عدد پستول بمعہ کارتوس اور ایک ایک کلو گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ۔