مٹہ ،دوسروں کے کاموں پر خود کے تختیاں لگانا پاکستان تحریک انصاف کا شیوا نہیں۔محمود خان
بہارعلی (نمائندہ سوات پوسٹ) تفصیلات کیمطابق مٹہ ٹو بہا الیکٹرک فیڈر کا افتتاح بدست صو بائی وزیر برائے ابپاشی محمود خان ہوا افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے صو بائی وزیر محمود خان نے کہاکہ مٹہ تا فاضل بانڈہ روڈ کا عوام سے وعدہ کیا تھا جس پر اپکے سامنے کام جاری ہیں اوربہت جلد مکمل ہوجائیگا اسی طرح قوم سے مٹہ ٹو بہا الیکٹرک فیڈر کا وعدہ کیا تھا جو اج پایا تکمیل تک پہنچا ان کا کہنا تھا کزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر نے خوزاہ خیلہ گریڈ سٹیشن میں اس فیڈر کے افتتاحی پروگرام کا ڈرامہ رچایا تھا اور پھر یہ بھی سننے میں ایا کہ محترم کہ رہے تھے کہ فیڈر ہم نے لگوائیں انہوں نے کہا کہ میں محترم امیر مقام کو کھلے عام میڈیا کے سامنے مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں ثبوت کے ساتھ ائے اور اپنا کیاہوا کام دکھائیں میں بھی ثبوت کے ساتھ سب کچھ پیش کر نے کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہ مٹہ ٹو بہا الیکٹرک فیڈر پر 2 کروڑ80 لاکھ کا خرچہ ایا اور اس فیڈر کے بنانے میں میں نے اپنے جیب سے قوم کے خاطر 4 لاکھ73 ہزار روپے خرچ کئے مشیر وزیر اعظم نے ایک سال پہلے مدین میں گریڈ کا افتتاح کیا تھا مگر افسوس کے ابھی تک وہاں ایک اینٹ تک نہیں لگی ان کا کہنا تھا کہ مشیر وزیر اعظم تو مر کز کابندہ ہیں اور ان کے ہاتھوں میں بڑی پاور ہے اتنا ہی اگر اس علا قے کے عوام کے ساتھ محبت ہیں تو مٹہ میں الگ گریڈ سٹیشن بناکر دکھائیں ان کے کہنا تھا کہ دوسروں کے کاموقں پر تختیاں لگانا ان کرپٹ سیاستدانوں کا شیوا ہیں پاکستان تحریک انصاف کا نہیں ۔اس موقع پر صو بائی وزیر نے کہا کہ کم ولٹیج کا مسلہ چکدرہ گریڈ سٹیشن کے بننے سے ختم ہو جائیگی جب تک چکدرہ گریڈ سٹیشن نہیں بنتا ولٹیج کا مسلہ رہے گا اس موقع پر صو بائی وزیر نے واپڈا کے افسران اور لائن مینوں کو خوب رگھڑااور کہا کہ کہ مرکز سے کہی بار مطالبہ کیا ہیں کہ محکمہ واپڈا کو صو بائی حکومت کے حوالے کریں پھر دیکھتے ہیں یہ کیسے کام نہیں کر تے ان کا کہنا تھا کہ سپرنڈنٹ سے لیکر لائین مین تک واپڈا کے اہلکار کرپٹ اور کام چور ہیں اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ محب اللہ خان،ابراہیم خان،غلام بہادر،رشید عالم اور محمد بہادر خان نے بھی خطاب کیا ۔۔