محمد علی شاہ ضلعی ناظم اور عبدالجبار خان نائب ناظم منتخب
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)ضلع ناظم سوات کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے محمد علی شاہ ایڈوکیٹ 62ووٹ لے کر ضلع ناظم منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے علی خان37ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالجبار خان 62ووٹ لے کر ضلعی نائب ناظم جبکہ محمد زیب خان 37ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر بھی موجود تھے، انتخابات کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات / ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ افیسر محمود اسلم وزیر نے ضلعی نومنتخب ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ اورنومنتخب نائب ناظم اعلیٰ عبدالجبار خان سے حلف لیا،انتخاب کا مرحلہ دیکھنے کے لیے ضلع بھر کے معززین اور عوام بھی کثیر تعداد میں گیلری میں موجود تھے انتخابات کا عمل صبح 10بجے شروع ہوا اور تقریباً 3بجے مکمل ہوا ۔اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے تھے ۔