مینگورہ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے چترال سیلاب متاثرین کیلئے جھولی پھیلاومہم شروع کر دی
مینگور( نما ئند ہ سوات پوسٹ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے چترال سیلاب متاثرین کے لئے جھولی پھیلاومہم شروع کردی، ضلع بھر میں تمام زونل صدور کی قیادت میں موبائل ٹیمیں ، بازاروں ، سکولوں اور گھروں میں چترال سیلاب متاثرین کے لئے ، کیش، خوراکی و غیر خوراکی اشیا اکھٹی کریگی، ضلع صدر ڈاکٹر خالد فاروق نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام مشکل کی گھڑی میں چترال سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں سوات کے عوام الخدمت کے رضاکاروں کے ساتھ چترال سیلاب زدگان کے لئے بھر پور تعاون کریں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد الخدمت ضلعی صدر کی قیادت میں رضاکاروں کی ٹیم امداد ی اشیاء لیکر چترال روانہ ہوگی ۔
Share This Article
Sharing Is Caring. Do Some Caring