-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگورہ ، علمائے کرام ہمارے دین و دنیا کے رہنماء ہیں ۔ فضل حکیم خان 
مینگورہ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)چےئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام ہمارے دین و دنیا کے رہنماء ہیں اور انہی کی بدولت ہم کلمہ نماز اور قرآن پاک سیکھتے ہیں لہٰذا وہ ہر مسلمان کے لیے قابل صد احترام ہیں ۔وہ جمعرات کے روز گورنمنٹ دارلعلوم اسلامیہ سیدو شریف میں علماء اور طلباء سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مہتمم مفتی سردراز فیضی ،مولانا اکبر علی اور اے ڈی ای او فضل خالق بھی موجود تھے ۔چئیر مین ڈیڈیک نے کہا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ دین کی اشاعت او ر نفاذاسلام کے سلسلے میں خلوص نیت سے اپنا کردار ادا کرے انھوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان دنیا کے نقشے پر وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور ہماری دوسری خوش قسمتی یہ ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق اس مقدس ملک میں کوئی بھی قانون قرآنی تعلیمات کے خلاف نہیں بن سکتا ۔لہٰذا اب ہمارا انفرادی اور اجتماعی فرض بنتا ہے کہ ہم زندگی کے ہر قدم پر اپنے نبی پاک ؐور صحابہ کرام کا اتباع کریں ،پاکستان کو مالی اور اخلاقی ہر قسم کے کرپشن سے پاک کرنے کے لیے کام کریں اور جمہوری نظام کے تحت ہر سطح پر اقتدار کی امانت پاکیزہ اور دیانتدار لوگوں کے حوالہ کریں ۔چئیرمین ڈیڈیک نے کہا کہ ہم زندگی کے اسلامی آداب علماء کرام ہی سے سیکھتے ہیں جن کے تحت ہم اپنے والدین ،اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کرتے ہیں ۔انھوں نے دارلعلوم کے لیے 20لاکھ روپے کا اعلان کیا اور تاکید کی کہ 2015-16 کے لیے محکمہ تعلیم کے ساتھ بیٹھ کر تمام ضروریات بشمول امتحانی ہال و کلاس رومز کے لیے بجٹ تیار کیا جائے ۔انھوں نے اساتذہ اور طلباء کو یقین دلایا کہ وہ شب وروز کسی بھی مسلہ کے حل کے لیے بلا تکلف ان کے ساتھ رابطہ کریں ۔علمائے کرام نے چئیرمین ڈیڈیک کا اپنے مسائل ہمدرد ی سے سننے پر شکریہ ادا کیا۔ 

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail