تحصیل اور ضلع کونسل کے منتخب نمائندوں نے حلف اٹھالیا
سوات ( بیور و رپورٹ)سوات، سوات میں ضلعی اور تحصیل کونسلرز نے حلف اٹھالیا، ضلعی کونسلر ز کی تقریب حلف برداری ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقد ہوئی، جس میں 101 ضلع کونسلرز جس میں اقلیتی ، مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے کونسلرز بھی شامل تھے۔ ضلعی کونسلرز کی حلف برداری کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی، صبح دس بجے حلف برداری تقریب ساڑے گیارہ بجے ہوئی، ضلعی کونسلرز سے اسٹنٹ کمشنر حامد خان نے حلف لیا۔بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر ضلع کو نسلرز نے شدید احتجاج کیا۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ، اس موقع پر ضلع کونسلرز نے کہا کہ تین ماہ انتظار کے باوجود جب حلف برادری کیلئے ائے تو یہاں پر نہ بجلی ہے نہ پانی اور نہ دیگر سہولیات ۔تحصیل کونسلرز کی حلف برداری تقریب اسسٹنٹ کمشنر اشفاق خان کے دفتر میں ہوئی، تحصیل کونسل بابوزئی کے 26تحصیل کونسلرز جس میں مخصوص اور اقلیت شامل ہیں انہوں نے حلف اٹھائی، اشفاق خان نے ان سے حلف لیا، اسی طرح تحصیل بریکوٹ کے 9 تحصیل کبل کے18 تحصیل چارباغ کے تحصیل خوازہ خیلہ کے13 تحصیل مٹہ کے43 تحصیل بحرین کے تحصیل کونسلرز نے اپنے متعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کے افیسز میں حلف اٹھالیا۔حلف برداری کے موقع پر سیکورٹی کیلئے پولیس تعینات کی گئی تھی، حلف برادری تقاریب دیر سے شروع ہونے کی وجہ سے کونسلرز نے شدید احتجاج کیا۔
Share This Article
Sharing Is Caring. Do Some Caring