-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

منظور شدہ میڈیا کالونی کو عملی شکل دیکر اس کا قیام عمل میں لایا جائے 
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ) سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے جنرل کونسل نے صوبائی حکومت سے منظور شدہ میڈیا کالونی کے قیام کا مطالبہ کردیا ، امن کی خاطر قربانیاں دینے کے با وجود سوات کے صحافیوں کا استحصال کیا جارہا ہے ، سوات پریس کلب کے لئے معقول فنڈ کا اعلان کیا جائے ، یہ مطالبات سوات پریس کلب میں سوات پریس کلب او رسوات یونین آف جرنلسٹس کے جنرل کونسل کے اجلاس میں کئے گئے ، جس میں عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں سوات کے صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر بھی بحث کی گئی اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں ، اجلاس میں سوات کی ترقی اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد رکھنے کا بھی عزم دہرایا گیا ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کوتسلیم کیا جائے ، جنرل کونسل کے اجلاس میں صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ سوات کے صحافیوں کیلئے 2011 میں منظور شدہ میڈیا کالونی کو عملی شکل دیکر اس کا قیام عمل میں لایا جائے اور صحافیوں کی تشویش کو دور کیا جائے ، اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ معاشرے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی صحافت کو پروان چڑھانے کیلئے سوات پریس کلب کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا جائے اور صحافیوں کے مسائل دور کرانے سمیت مفت علاج معالجہ اور ان کے بچوں کیلئے تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی مشترکہ کمیٹی صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی سے ملاقات کرے گی تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل حل اور ان کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جاسکے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail