مینگورہ ، ذاتی ملکیت کے دکانات تجاوزات کے زمرے میں نہیں اتے
مینگورہ( نما ئند ہ سوات پوسٹ )سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان نے کہا ہے کہ دستاویزے اور ذاتی ملکیت کے دکانات تجاوزات کے زمرے میں نہیں اتے این ایچ اے کو دکانات کے مسماری ہر گز نہیں ہونے دینگے ،این ایچ اے ثابت کریں کہ ہمارے دکانات تجاوزات کے زمرے میں آتے ہیں پھر ہم بیٹھنے کیلئے تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کے خلاف سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے ساتھ حکم امتناعی کیلئے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے منظور کرکے سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین برائے مواصلات پیٹیشن منظور کرکے سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کیا اس ضمن میں این ایچ اے کے اہلکار اور فیڈریشن کے نمائندے آج بروز پیر سٹینڈنگ کمیٹی کے روبروسینیٹ میں پیش ہونگے اور مسماری کے اس عمل کو روکنے کیلئے دفاع کرینگے کہا کہ سرکاری روڈ پر کسی نے بھی ناجائز قبضہ نہیں کیا ہے محکمہ نام تجاوزات کا لیتے ہیں لیکن اصل میں قومی کے املاک اور دکانات کو گرانے کا ایک ناکام منصوبہ بنا دیا گیا ہے جس کو کسی صورت میں ہونے نہیں دینگے کہا کہ سوات کے حالات بہت مشکل سے پرامن ہوگئے ہیں اس بینہ پر ہم نے عدالتی اور قانونی راستے اپنائیں ہیں تاجران اور مالکان دکانات مطمئن اور سابق قدم رہیں انشاء اللہ این ایچ اے کو قانونی راستے پر شکست دیکر مظموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔روانگی کے وقت صدر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر دیگر اراکین کے علاوں ہوٹل ایسوسی ایشن سوات کے صدر حاجی ذاہد خان بھی موجود تھے ۔