-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

کانجو ، انجینئر حنیف خا ن نے 200کے وی نیا ٹرانسفار مر فراہم کر کے کا نجو شا ہی آ با د کے لو گو ں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا 
شیراز خان ( نما ئند ہ سوات پوسٹ) یو نین کونسل کانجو کے تحصیل کو نسلر انجینئر حنیف خان نے کہا ہے کہ یو نین کونسل کانجومیں ترقیا تی کا مو ں کا جال بچھانے کیلئے ہما ری جد و جہد جا ری ہے اور انشا ء اللہ بہت جلد یونین کونسل کانجو میں تر قیاتی کا م کر کے عوام سے کئے گئے تما م وعدے وقتافوقتاپورے کر ینگے ۔ان خیا لا ت کا اظہارانہو ں نے گز شتہ روز کانجو شا ہی آ با د میں بجلی کی کم ولٹیج اور با ر بارٹرانسفار مر کی خرابی کو مد نظر رکھتے ہوئے کانجو شا ہی آبا د محلہ کے 100کے وی ٹرانسفار مر تبد یل کر کے 200کے وی نیا ٹرانسفار مر فراہم کر نے کے مو قع پر کہا، انہو ں نے مز ید کہا کہ ہم بلا تفریق عوام کے خد مت کیلئے تیا رہے اور کو شش کر ینگے کہ عوام کے تما م تر محر و میوں کا بر وقت اضلا ع کر سکے، کبل فیڈر4(کانجو(1 پر بجلی کی نا روا لو ڈشیڈنگ کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ 24اگست بروز پیر کوانجینئر امیر مقا م خود کانجو چو ک میں فیڈ ر کا افتتا ح کر ینگے جس سے علاقے میں بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جا ئیگا۔ اس موقع علا قہ معز زین سلیم خان ، محمد خان شالد ا ، الیاس خان ، جنت گل ، طور خان ، پا پا اور دیگر نے انجینئر حنیف خان کے اس اقدا م کو سراہااور ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ویلج کونسل ڈھیر ی کے ناظم حبیب گل بھی مو جو د تھے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail