-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

کانجو ، بجلی لوڈ شیڈنگ نے وبا ئی شکل اختیار کر لی ہے ،مز ید ظلم برداشت نہیں کر سکتے۔ را جہ علی 
کانجو( نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات ،کانجو سما جی کار کن را جہ علی آف ڈھیر ی نے کہا ہے کہ تحصیل کبل میں بجلی لوڈ شیڈنگ نے وبا ئی شکل اختیار کر لی ہے مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے 24گھنٹو ں میں بجلی ایک گھنٹے کیلئے آتی ہے وہ بھی آنکھ مچولی کیلئے جس سے ایک طر ف کا رو با ری زند گی مفلو ج ہو کرر ہ گئی ہے دو سری طرف گر می سے نڈال بچو ں ، خواتین اور بزرگوں کا برا حا ل ہے اور سا تھ ساتھ پا نی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل کبل کے علا قہ کانجو اور ملحقہ علا قوں میں بجلی کی آ نکھ مچو لی سے عوام کا جینا حرا م ہو گیا ہے ایک طر ف شد ید گر می کے وجہ سے بچوں ، خواتین اور برزگوں کا برا حا ل ہے تو دوسری طرف بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈ نگ سے کا روبا ری زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے ۔ انہو ں نے اعلیٰ حکا م سے اپیل کی ہے کہ تحصیل کبل کے علا قوں کانجو ، ڈھیر ی ، کو ز ہ با نڈی ،بر ہ با نڈی اور ملحقہ علا قوں میں بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈ نگ کاسلسلہ بند کیا جا ئے تا کہ عوام سکھ کا سا نس لے سکے۔۔۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail