سوات میں بد ترین لو ڈ شیڈ نگ جا ری ، عوام کی زند گی اجیر ن
مینگورہ( نما ئند ہ سوات پوسٹ) سوات میں بجلی بحران سنگین ، لو ڈ شیڈنگ دورانیہ میں اضا فے نے عوام کی چمڑی ادھیڑ کر رکھ دی ، مر کزی اور صو با ئی حکو مت کی پا لیسیوں سے عوام ما یو س ، شہر ی اور دیہی علا قوں میں نا روا لو ڈ شیڈنگ سے کا رو با ری زند گی مفلو ج ، گھروں اور ہسپتالوں میں مر یضو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ، تفصیلا ت کے سوات میں بجلی بحران مز ید سنگین ہو گیا ہے اور لو ڈ شیڈنگ دورانیہ میں مز ید اضا فہ کر دیا گیا ہے ، جس کے وجہ سے کا روبا ری زندگی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے ، جبکہ ہسپتا لو ں میں مر یضوں کو بھی علا ج معا لجہ میں مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔ عوامی حلقو ں نے بتایا کہ فوری طور پر بجلی کی نا رو ا لو ڈ شیڈنگ کا ازالہ کیا جا ئے ۔