-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات، فوری طور طلباء کے مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ۔ آ ل پار ٹیز کانفرس
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)اینو ویٹیو یوتھ فورم اورالف اعلان کے زیر اہتمام سوات میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ، سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے مکتب سکول بحال کرانے اور میٹرک پاس طلباء کو قریبی سکولوں میں ضم کرانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور، الف اعلان اور اینویٹیو یوتھ فورم کے ڈاکٹر جاوید اقبال ، سلمان نویدنے سوات میں تعلیمی پسماندگی اورمشکلات کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر عبدالمنعم ، ایم این اے سلیم الرحمن ، ایم پی اے سید جعفر شاہ نے اے پی سی میں خصوصی طور شرکت کی ، ، جبکہ مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق ، قومی وطن پارٹی کے فضل الرحمن نونو، چیئرمین شیر بہادر زادہ خان ، پختونخوامیپ کے ملک ریاض احمد خان ، تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود ، پی پی پی سوات کے صدر سلیم خان ، اے این پی کے سابق ایم اے شیر شاہ خان ، جی یو آئی کے سابق وزیر قاری محمود ، حاجی اسحاق زاہد اور دیگر پارٹیوں کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی ، 93 مکتب سکولوں کی بندش اور میٹرک پاس طلبہ کو داخلے نزدیکی کالجز میں نہ ملنے کی سختی سے مزمت کی گئی ، اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور طلباء کے مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر عبدالمنعم نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کو متعلقہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لاکر حل نکالیں گے ، آل پارٹیز کانفرنس میں مکتب سکولوں کو دبارہ کھولنے اور میٹرک پاس طلباء کوقریبی کالجز میں داخلے دینے کیلئے قرار داد متفقہ طور منظور کی گئی ۔ 

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail