-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

کیڈٹ کالج میں پر چم کشا ئی تقریب ، کور کما نڈر پشاور کی شر کت 
سوات(بیور و رپورٹ) کورکمانڈر پشاور لفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ عوام و فوج کی قربانیوں اور اللہ کی فضل سے امن کا قیام ممکن ہوگیا ہے، ہمارامستقبل روشن ہے پاکستان مزید ترقی کریگا، کیڈٹ کا لج سوات میں یوم ازادی کی تقری سے خطاب کرتے ہو ئے کور کمانڈر پشاور لفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، امن کی طرف ہر قدم عین اسلام کی مطابق ہے۔اس موقع پر جی او سی سوات میجر جنرل نادر خان، بریگیڈئیر اویس اور بریگیڈئیر اسلم ملک سمیت دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام شریک تھے، کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں اتفاق و اتحاد سے ہی ترقی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کو ئی جگہ نہیں ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی ہمارا مشن ہے، اتقریب کے دوران ارمی بینڈ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ سکول کے بچوں نے ارمی پبلک سکول کے شہداء کو نظم کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا، کیڈٹس نے پی ٹی، جمناسٹک کے مظاہرے کئے تو حاضرین دنگ رہ گئے، اس موقع جنگی ہتھیاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں حاضرین نے بھر پور دلچسپی لی، پروگرام کے اخر میں کور کمانڈر پشاور نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کئے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail