کو زہ با نڈی ، نو جوان صحا فی وقار احمد کو بہتر ین کا رکردگی کے بنا پر ایورڈ کیلئے نا مزدکر دیا گیا
کو زہ بانڈی(نما ئند ہ سوات پوسٹ ) نوجوان صحافی وقار احمد سواتی کیلئے فرنٹ میڈیا میں تعلیم کے حوالے سے بہترین کاکردگی پر پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کی جانب سے ایوارڈ دینے کا اعلان ،یہ ایوارڈ ان کو جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر کوزہ بانڈی میں ایک تقریب کے دوران دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی سے تعلق رکھنے والا نوجوان صحافی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ماس میڈیا کا طالبعلم وقار احمد سواتی کیلئے فرنٹ میڈیا میں تعلیم کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن PSMAضلع سوات کی جانب سے ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا ہے یہ ایوارڈ نوجوان صحافی کو جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر جمعہ کے روز کوزہ بانڈی میں قادر سائنس کالج میں ایک تقریب کے دوران دیا جائے گا ۔ایوارڈ پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن PSMAضلع سوات کے جائنٹ سیکرٹری اور ڈائریکٹر قادر سائنس کالج کوزہ بانڈی کے مشترکہ تعاون سے شمس الرحمن کے ہاتھوں دیا جائے گا ۔