-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

طلباء کیلئے سوات ایوننگ کالج کا قیام عمل میں لایا گیا
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)فضل حکیم خان ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی سوات نے سوات ایوننگ کالج کا آغاز خپل کور فاؤنڈیشن کا عظیم الشّان کارنامہ قرار دیا۔انہوں نے سوات ایوننگ کالج کے افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میں خپل کور فاؤنڈیشن کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے حکومت کے ساتھ تعاؤن کرکے ہمارے سر سے بوجھ کم کرکے سرکاری سکول کے طلبہ جو داخلے سے محروم رہ گئے تھے۔ 80طلباء کیلئے سوات ایوننگ کالج کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ انشاء اﷲ اگلے سال 2016ء تک ڈگری کالج کا بلڈنگ ہر قیمت پر تعمیر کرینگے۔ جس میں 3ہزار طلبہ مستفیدہونگے۔ فضل حکیم صاحب نے خپل کور فاؤنڈیشن کے گرلز ہاسٹل کے تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے کا اعلان کیا اور سکول کے سامنے سڑک پر رینگ لگانے کی منطوری بھی دی۔ ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن محمد علی اور صدر خپل کور فاؤنڈیشن نے فضل حکیم صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ اس سے پہلے بھی فضل حکیم صاحب نے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے 20لاکھ روپے دئیے تھے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail