-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات ،صحافی فضل خالق خان صحافتی خدمات پر اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات کے صحافی فضل خالق خان کو یونیورسل اُردو پوسٹ کی جانب سے ان کی صحافتی خدمات پر اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا، یونیورسل اُردو پوسٹ نے اردو کے400 مایہ نازکالم نگاروں اور اور 800 شعراء میں سے 50 کو اس اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ، جیوری کے فیصلے کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے سوات کے سینئر صحافی فضل خالق خان کو بھی ان کی صحافتی خدمات کے عوض اس اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ،سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان یونیورسل اُردو پوسٹ کی ویب سائٹ پر کیا گیا ،صحافی فضل خا لق خان نے اس اعزاز پر ادارے کا شکریہ اداکرتے ہوئے آئندہ کے لئے بھی ملک وقوم کی خاطر اپنی صحافتی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail