-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی وصولی کی مذمت کرتے ہیں ۔ علی رحمن 
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)ایپکا ملاکنڈڈویژن نے تنخواہوں سے انکم ٹیکس کٹوتی بند کرنے ، غیر ضروری تبادلے منسوخ اورکلرک کے مختلف کیٹگریز کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کردیا ، سوات کے ضلعی صدر علی رحمن کے زیر صدارت اجلاس میں ملاکنڈ بونیر ، شانگلہ ، اپر دیر ، لوئر دیر اور سوات کے عہدیداروں کی شرکت ، مسائل کے حل کیلئے متفقہ کردار ادا کرنے کا عزم ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی رحمن ، نصرت غفور ، محمد شاعر تاجک ،پیر محمد سلیم ، وزیر زادہ اور دخضر حیات نے کہا کہ کلرکس تمام تر محکموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان کے بلا جواز تبادلوں کا سلسلہ بند کرکے آرڈرز منسوخ کئے جائیں ، مقررین نے کہا کہ کلرکوں سمیت دیگر ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی وصولی کی مذمت کرتے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور اسکے باوجود ملازمین کی اجرت سے انکم ٹیکس کی وصولی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر کیٹگریز میں شامل طبقات کو بھی اپ گریڈ کیا جائے ، اس اہم اجلاس میں ایپکا سوات کے رہنماؤں مشتاق احمد خان ، ملک فضل سبحان ، حسین علی ، بر کت علی ، سمیع اللہ اور دیگر نے شرکت کی ، مقررین نے مسائل کے حل کیلئے جلد ڈویژنل سطح بر حکمت عملی طے کرنے کا اعلان کیا ، جبکہ شرکاء نے اس پر لبیک کہتے ہوئے کہا کہ ہم برادری کے شانہ بشانہ رہیں گے اور حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، اجلاس کے آخر میں باہمی مشاوت سے ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پرآنے والے مشکلات اور انکے حل کیلئے 7 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا ، جس میں صدر محمد شاعر تاجک صدر ایپکا ضلع دیر بالا ، جونیئر نائب صدر پیر سلیم محمد خان صدر ایپکا ملاکنڈ ڈویژن ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد جنرل سیکرٹری ضلع سوات ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وزیر زادہ صدر ایپکا لوئر دیر ، رابطہ سیکرٹری عبدالواسع سینئر نائب صدر ایپکا ضلع چترال اور فنانس سیکرٹری محمد اقبال جنرل سیکرٹری ایپکا ضلع شانگلہ منتخب کردیا گیا ، نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایپکا کی بقاء ، سلامتی اور استحکام کیلئے اپنی تمام تر ذاتی اختلافات کو بھلاکر ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کریں گے ، نو منتخب کابینہ نے مشترکہ طور پر باہمی مشاورت سے مندرجہ ذیل قرارداروں اور فیصلوں کا اعلان کیا ، انہوں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر اور پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سرکاری ملازمین سے انکم ٹیکس کیصورت میں کٹوتی کو صوبائی حکومت سے پندرہ دن کے اندر اندر سلجھائیں ، بصورت دیگر ڈویژن کے سطح پر دیگر تنظیموں کو ساتھ ملاکر اسکے خلاف اضلاع کے سطح پر بھر پور احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail