سوات میں بہت جلد بڑے ترقیاتی کام شروع ہونگے۔مر اد سعید
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا کہ سوات میں بہت جلد بڑے ترقیاتی کام شروع ہونگے، کرپشن کے خاتمے کے بعد اب پی ٹی ائی کی اولین ترجیح ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا ہے، تعلیم اور ہیلتھ میں انقلابی تبدیلی کو سب لوگ سراہ رہے ہیں، جو بھی سرکاری ادارہ کام نہیں کریگا ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ اوگدومیں شمولیتی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ، شمولیتی جلسہ میں اوگدو،تیران گاؤں کے پچاس سے زائد افراد نے ن لیگ سے مستعفیٰ ہوکر پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کرلی جس میں بخت رحیم کا پورا خاندان شامل ہے، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید ، پی کی اکیاسی صدر میاں جاوید حسین ، عزیز الرحمان، محمدرحمان، اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی ائی نے صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے، جبکہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں انقلابی اقدامات کے بدولت ان دو محکموں کی کارکردگی بہتر ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد سوات میں بڑے بڑے ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ اوگدو سڑک اور بائی پاس سڑک پر واقع گاؤں کو جلد سوئی گیس فراہم کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جو سرکاری محکمے ٹھیک کام نہیں کینگے ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، جبکہ غریب کیساتھ کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کرینگے۔










