-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری سوات کی ترقی وخوشحالی کی طرف پہلا قدم ہے ۔ محمد علی شا ہ 
سوات ( بیورو رپورٹ) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری سوات کی ترقی وخوشحالی کی طرف پہلا قدم ہے ، این ایچ اے کو اب سوات کی سڑکوں کے حوالے سے مزید ڈرامہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، سوات کے حقوق کے حصول کے لئے ضلع کونسل کی پلیٹ فارم سے اب عملی جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے ، سوات کی ترقی وخوشحالی اولین ترجیح ہے ، صحت و تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھانا میرا ہدف ہے سوات میں این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دینگے ، جو برائے نام کا نفرنسوں کے بجائے حقیقی معنوں میں کام کی صلاحیت رکھتی ہیں ، ہسپتالوں کی ناگفتہ بہہ حالت لمحہ فکریہ ہے سوات کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی کونسلروں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی کونسلروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جب ضلع ناظم دفتر پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیاگیا ، اس موقع پر سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ن لیگ کے رہنما محمد جاوید خان نے ان کو پھولوں کے ہار پہنائے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے اے این پی کے ضلعی کونسلر قاسم خان کے ہمراہ اظہا رخیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب سواتیوں کے مسائل حل کرنے کا وقت آگیا ہے ، سوات کی ترقی وخوشحالی میرا مشن ہے ، کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ صوبہ اور مرکز سے اپنے حقو ق کے حصول کے لئے ضلعی کونسلروں کو ساتھ لیکر جدوجہد کریں گے ، انہوں نے کہاکہ میں اپنے لیڈر امیر مقام کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ ایک ناچیز بندے کو ضلع ناظم بناکر یہ ثابت کردیا کہ عام ورکر بھی اہم عہدے پر فائز ہوسکتا ہے ، انہوں نے کہاکہ میرے ترجیحات میں ضلعی کونسلروں اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا سر فہرست ہے ، انہوں نے کہاکہ کالام فیسٹول کے موقع پر میں گورنر کو سوات کے سڑکوں کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ اب این ایچ اے کے نخروں کا نوٹس لیاجائے گا ، اور سڑکوں کے حوالے سے این ایچ اے کے ڈرامہ بازی مزید نہیں چلے گی ، انہوں نے کہاکہ سوات میں سیاحت کے فروغ کا انحصار سڑکوں سے وابستہ ہے ، لہٰذا ہم سوات کے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں گے اور چکدرہ سے باغ ڈھیرئ دریائے سوات کے دونوں اطراف سڑکوں کی تعمیر زیر غور ہے ، ہم سوات میں تعمیر وترقی کے حوالے سے ماسٹر پلان تیار کرینگے ، انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے کالام میں تفصیلی ملاقات کرکے ان کو سوات کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ، وزیراعلیٰ سے سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دیدی ہے ، جو سوات کی ترقی وخوشحالی کی طرف پہلا قدم ہے ، سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سوات کی ترقی وخوشحالی پوشیدہ ہے ، ہم نے ان سے سوات میں ایری گیشن ، جنگلات اور دیگر مسائل پر بھی بحث کی ہے اب انشاء اللہ سوات کی تعمیر وترقی کوئی بھی نہیں روک سکے گا ، سوات میں ہسپتالوں کی حالت قابل رحم ہے جس پر توجہ دی جارہی ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ کرکے ان کو اس بات کا پابند بنائیں گے کہ وہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صفائی کی حالت بھی درست کریں انہوں نے کہاکہ خلوص نیت کے ساتھ سوات کی خدمت کرناچاہتے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کی طرف سے بھرپور تعاؤن کی توقع ہے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail