مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ) مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سینکڑوں نمائندوں کی شرکت ، مظاہرے سے ضلعی کونسلر نثار خان ، جانان ، اکرام اللہ خان ویلج کونسل کے چیئرمینوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر تجربہ نہ کئے جائے ، پولیس انتظامیہ مزید ہمارا مذاق نہ اڑائے ، عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوئے ہیں ، انتظامیہ ناروا سلوک ختم کریں ورنہ مستعفی ہوجائینگے ، انہوں نے کہا کہ بار بار پولیس سٹیشن بلایا جاتا ہے آکر گھنٹوں انتظار کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں کس لئے بلایا ابھی تک پتہ نہیں چلا، انہوں نے کہا کہ مینگورہ پولیس سٹیشن سے کال آیا کہ ایک بجے ڈی ایس پی صدیق اکبر سے میٹنگ ہے ،ٹھیک ایک بجے پہنچ گئے ، نماز بھی نہیں پڑھا ، ڈائی بجے تک انتظار کیا ڈی ایس پی نہیں آیا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں مذاق براداشت نہیں کریں گے ، انتظامیہ اور پولیس رویئے درست کریں ورنہ سڑکوں پر آجائیں گے اور اگر پھر بھی روئیے ٹھیک نہ ہوئے تو مستعفی ہوجائینگے ، پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی صدیق اکبر نے عوامی نمائندوں کی مٹینگ بلائی تھی لیکن ڈی پی او کیساتھ ضروری مٹینگ کیوجہ سے نمائندوں کی میٹنگ کیلئے نہ آسکے ۔