-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات ، صو بہ کے ترقی اولین تر جیح ہے، منتخب نما ئند وں کو سا تھ لیکر چلے ینگے ۔ محمد علی شا ہ 
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ میرٹ اور مالی نظم وضبط کے زریعے ضلع سوات کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ترقیافتہ ترین اضلاع میں سے ایک بنائیں گے اور ترقی و خوشحالی کے اس سفر میں تمام طبقوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔وہ بدھ کے روز ڈی سی آفس سوات میں ضلعی افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں ضلع نائب ناظم عبدالجبار ،ڈی سی محمود اسلم وزیر،ڈی پی او سوات سلیم مروت اور تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔محمد علی شاہ نے کہاکہ وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور گاؤں گاؤں کے مسائل سے عوام کے توسط سے آگاہ ہیں لہٰذا ان مسائل کے حل کے لیے ضلعی افسران نے خلوص نیت اور احساس فرض کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ وہ افسران سے بھر پور تعاون کی توقع رکھتے ہیں تاہم ضلع میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا جائے گاجس کے تحت اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔ضلع ناظم نے کہا کہ عوام کی بھلائی کے لیے روایتی طریقہ کار چھوڑ کر ٹیم ورک کے تحت کام کیا جائے گا جس میں ہر کھلاڑی ضلع کی ترقی کی دوڑ میں دو سروں سے آگے نکلنے کی کوشش کرے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ اچھی حکمرانی کی مثال خود پیش کرکے دوسروں کے لیے نمونہ بننے کی کوشش کریں گے ۔محمد علی شاہ نے واضح کیا کہ وہ سیاسی اختلافات پر یقین نہیں رکھتے اور تمام منتخب نمائندوں کیساتھ یکساں سلوک کریں گے انھوں نے اعلان کیا کہ وہ سات دن کے اندر اندر ہسپتالوں کی ابتر صورتحال میں پچاس فی صد بہتری لائیں گے ۔ضلع ناظم نے کہا کہ افسران کو احترام دیں گے اور ان سے بھی احترام کی توقع رکھیں گے اس موقع پر عبدالجبار خان،ڈی سی سوات اور ڈی پی او نے بھی تعارقی کلمات کہے اور نئے بلدیاتی نظام کی اہمیت اور خوبیوں پر روشنی ڈالی۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail